تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
چیف جسٹس نے شعیب شاہین اور علی بخاری کی درخواست پر احکامات جاری کیے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کی اجازت اورہراساں کرنےسےروکنے کے حوالے سے شعیب شاہین اور علی بخاری کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فارووق نے سماعت کی۔
وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس جتنی درخواستیں آئیں اُسی دن اُن پر کارروائی ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو معاملہ دیکیھنے کا حکم دیا۔
شعیب شاہین کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے سپورٹرز کو اٹھا کر کہتی ہے کہ پی ٹی آئی سے الگ ہوجاؤ۔ فون کالز کر کے کہتے ہیں کہ اگر جلسہ کیا تو آپکے خلاف پرچہ ہو جائے گا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے بتایا کہ 112 امیدواروں میں سے صرف دو کی جانب سے ایسے الزامات لگائے گئے۔ چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پھر انہی کی شکایات آنی ہیں نا۔ عدالت نے پی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔