تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 06 فروری 2024
ناظم آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں دوسرا ڈاکو بھی موقع پر گرفتار
پولیس مقابلہ ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی پھاٹک کے پاس میں ہوا
ملزمان ناظم آباد نمبر 4 میں واردات کے ارادے سے گھوم رہے تھے جنہیں پولیس نے مشکوک سمجھ کر رکنے کا اشارہ کیا
پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہونے لگے تو پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا
ملزمان نے پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوکر گرگیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ساتھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ابوبکر ولد داؤد خان دوسرے گرفتار ساتھی کی شناخت محمد کاشف ولد کوثر علی کے نام سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی
زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے بواپسی تھانہ اندراج مقدمہ کیا جائے گا
مزید انٹیروگیشن جاری ہے
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP