قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہے کہ پاکستانی فوج خطرے کے مکمل اسپیکٹرم سے بخوبی واقف اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ دشمنوں کومنہ توڑجواب دیاجائےگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اورآزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارا لحق کے ہمراہ مظفر آباد کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے ساریان سیکٹر میں اگلےمورچوں پرتعینات فوجیوں سےملاقات کی اور پاکستان اورآزاد کشمیر کے وزرائےاعظم اورسپہ سالار نے یادگار شہدا پرپھول رکھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کولائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی تازہ صورتحال کےبارےمیں بریفنگ دی گئی،اس دوران سپہ سالارنےآپریشنل تیاریوں اورجوانوں کےحوصلےاورمؤثرردعمل کی تعریف کی۔ آرمی چیف نےپاکستان میں ہندوستانی ریاست کی سرپرستی میں دہشتگردی کابھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی دوسرےممالک میں دہشتگردی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاکستانی سرزمین پر بھارت ہمارے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

 

 

دوسرے ممالک میں بھارتی ریاستی دہشتگردی معمول بن چکی ہے،ایسی تمام کوششوں کوبےنقاب،اپنےشہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی فوج خطرے کے مکمل اسپیکٹرم سے بخوبی واقف اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے،علاقائی خودمختاری کیخلاف کسی بھی جارحیت کاقومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ دشمنوں کومنہ توڑجواب دیاجائےگا۔ قومی قیادت کا کہنا تھابھارتی افواج کےمظالم کےسامنےکشمیریوں کی استقامت، غیرمتزلزل ایمان مثالی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں پیدا انسانی بحران سےعلاقائی امن اوراستحکام کوشدیدخطرہ ہے،پاکستان کشمیریوں کےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی جدوجہدمیں انکےساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!