تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح صاحب کی سربراہی میں ایس ایچ او پیرآباد نے کاروائی کرکے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔
ملزمان گینگ سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینی گئی 125 موٹرسائیکل اور 07 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ برآمدہ موٹرسائیکل اسلحہ کے زور پر جمشید کوارٹر کے علاقے سے چھینی گئی تھی، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 64/2024 تھانہ جمشید کوارٹر میں درج ہے۔ ملزمان کے مطابق برآمدہ 07 موبائل فونز بھی شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے ہے، جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شناخت کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شاہ فیصل ولد کرامت، اسامہ ولد فرید خان اور محمد ظہور ولد سوید کریم شامل ہیں۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ
(شاد ابنِ مسیح) پی ایس پی