نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق لاڑکانہ ڈویژن کا اہم اجلاس

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

 

 

اجلاس میں نگراں صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی پولیس رفعت مختار، کمشنر وحید شیخ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ڈی سی لاڑکانہ شرجیل چنہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک
7، 8 اور 9 فروری 2024 کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
حساس انتخابی مواد کی حفاظت کے لیے ڈی آر او دفاتر میں آگ بجھانے کے آلات دستیاب کیئے جائیں : وزیراعلیٰ سندھ
انتخابی عمل کے بارے میں غلط معلومات یا غلط پروپیگنڈے سے بچنے کے لیے الیکشن کے دن خبروں کی درست ترسیل کو یقینی بنایا جائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو کمشنر لاڑکانہ وحید شیخ اور ڈی آئی جی ناصر آفتاب کی عام انتخابات کے انتظامات سے متعلق بریفنگ
لاڑکانہ ڈویژن کی کل آبادی 6.913 ملین ہے ، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر لاڑکانہ کی آگاہی
لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع کے 21 تعلقہ میں 3592271 ووٹرز ہیں
مردوں کے 1930896 م عورتوں کے 1661375 ووٹ رجسٹرڈ ہیں
لاڑکانہ ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 8 نشتوں پر 95 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں
لاڑکانہ ڈویژن میں صوبائی اسمبلی کی 17 نشتوں پر 236 امیدوار مدمقابل ہیں
لاڑکانہ ڈویژن میں کل 2738 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے
لاڑکانہ ڈویژن میں 619 حساس اور 813 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں
سیاسی جماعتوں کو صرف مخصوص سائز کے پوسٹرز، بینرز، ہینڈ بل، پمفلٹ وغیرہ استعمال کرنے کی اجازت ہے، کمشنر لاڑکانہ
دیواروں اور عمارتوں پر پوسٹر لگانے پر پابندی لگا دی گئی ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ
ہورڈنگز، بل بورڈز، وال چاکنگ اور کسی بھی سائز کے پینافلیکس پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے
کارنر میٹنگز کو مقامی انتظامیہ کی اجازت / این او سی سے کرنے کی اجازت ہے ، کمشنر لاڑکانہ کی بریفنگ
8 فروری کو عام انتخابات کی تمام تر تیاری مکمل کی گئی ہے، کمشنر لاڑکانہ
لاڑکانہ ڈویژن میں مجموعی طور پر 16704پولیس اہلکار عام انتخابات میں سکیورٹی کے فرائض دیں گے
لاڑکانہ ڈویژن میں آرمی کے 2552 جوان اور کوئیک ری-ایکشن فورس کے 133 اہلکار الرٹ رہیں گے
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے، کمشنر لاڑکانہ
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز کے ذریعہ ایک ڈیجیٹل ہینڈ بک تیار کی جائے گی ، کمشنر لاڑکانہ
ڈیجیٹل ہینڈ بک میں عام انتخابات 2024 سے متعلق اہم فون نمبرز اور ایمرجنسی نمبرز ہوں گے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ
لاڑکانہ ڈویژن میں صحت کی تمام سہولیات عام انتخابات کے دوراں دن رات کھلی رہیں گی، بریفنگ
ضلع لاڑکانہ
ضلع لاڑکانہ کے 4 تعلقہ میں 865829 ووٹ رجسٹرڈ ہیں
جن میں 462980 مرد اور 402849 خواتین ووٹ رجسٹرڈ ہیں
ضلع لاڑکانہ میں 2 قومی اور 4 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے
ضلع لاڑکانہ میں 735 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے
جن میں 30 حساس اور 374 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں
ضلع قمبر-شہدادکوٹ
ضلع قمبر-شہدادکوٹ کے 7 تعلقہ میں 820458 ووٹ رجسٹرڈ ہیں
جن میں 448329 مرد اور 372129 خواتین ووٹ رجسٹرڈ ہیں
ضلع قمبر-شہدادکوٹ میں 2 قومی اور 4 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے
ضلع قمبر-شہدادکوٹ میں 598 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے
جن میں 171 حساس اور 142 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں
ضلع شکارپور
ضلع شکارپور کے 4 تعلقہ میں 723249 ووٹ رجسٹرڈ ہیں
جن میں 383992 مرد اور 339257 خواتین ووٹ رجسٹرڈ ہیں
ضلع شکارپور میں 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے
ضلع شکارپور میں 486 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے
جن میں 124 حساس اور 75 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں
ضلع جیکب آباد
ضلع جیکب آباد کے 3 تعلقہ میں 592006 ووٹ رجسٹرڈ ہیں
جن میں 316562 مرد اور 275444 خواتین ووٹ رجسٹرڈ ہیں
ضلع جیکب آباد میں ایک قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے
ضلع جیکب آباد میں 514 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے
جن میں 194 حساس اور 107 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں
ضلع کشمور-کندھ کوٹ
ضلع کشمور-کندھ کوٹ کے 3 تعلقہ میں 590729 ووٹ رجسٹرڈ ہیں
جن میں 319033 مرد اور 271696 خواتین ووٹ رجسٹرڈ ہیں
ضلع کشمور-کندھ کوٹ میں ایک قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے
ضلع کشمور-کندھ کوٹ میں 405 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے
جن میں 100 حساس اور 115 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں
چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم اور آئی جی پولیس رفعت مختار نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ وہ انتخابات کے حوالے سے اجلاس کرتے رہے ہیں
ہم نے نہ صرف ڈویزنل اور ضلعی انتظامیہ کو اجلاسوں کے ذریعے ضروری دی ہیں : چیف سیکریٹری
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو الیکشن مٹیریل لانے، اور سکیورٹی کی موک ایکسر سائیز کرنے کی ہدایت دے دی
الیکشن مٹیریل کو لانے کے لیئے پلیس، رینجرز اور آرمی کی ٹیم ساتھ ہونگی : آئی جی رفعت مختار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!