بارش کے بعد کراچی کی بدترین صورتحال، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی پیپلز پارٹی پر تنقید

بارش کے بعد کراچی کی بدترین صورتحال، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی پیپلز پارٹی پر تنقید

تشکُّر نیوز ویب

شہر قائد میں گزشتہ شب طوفانی بارش کے بعد پیدا ہونے والی ابتر صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کچھ دیر کی بارش سے کراچی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے، ابتر صورتحال نے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر نہ بلدیاتی نمائندے ہیں اور نہ ٹریفک پولیس ہے۔

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب، متعدد علاقوں میں بجلی غائب

دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ میئر کراچی کے ماتحت واٹر بورڈ کا عملہ کدھر ہے؟ نالوں کی صفائی میں کرپشن نہ ہوتی تو نظام بلاک نہ ہوتا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرہ ہےکلک کے تحت بنائی گئی سڑکیں پھر بہہ جائیں گی، شارع فیصل پر لوگ پھنسے ہوئے ہیں، جواب کون دے گا ؟

 

 

واضح رہے کہ کراچی میں ہفتے کی رات موسلا دھار بارش ہوئی جس سے شہر کا نظامِ درہم برہم ہوگیا، اس کے علاوہ اتوار کی صبح بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!