رات کے وقت جلیبی کھانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

بھارت میں کھانے کے وقت جلیبی کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ میں 65 سالہ رنگار راؤ نے رات کے کھانے کے بعد جلیبی کھائی جس کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 65 سالہ رنگار راؤ ہمالی واڑہ کا رہائشی ہے وہ کل جلیبی کھا رہا تھا کہ گلے میں اس کا ٹکڑا پھنس گیا جس ک نتیجے میں اسے سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے۔

معمر شخص کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

 

 

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رات کے کھانے کے ساتھ رنگا راؤ جلیبی کھا رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!