مورخہ2فروری2024ء
بیڈمنٹن اور ہاکی ٹورنامنٹس میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، ہمارے کھلاڑی بہترین کھیل پیش کررہے ہیں، سعیدہ شیخ
مہمان خصوصی جناب مصطفی کمال پٹھان ریجنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اور پرنسپل نیشنل کالج ایوننگ عزیر مہندی نے انعامات تقسیم کئے
کراچی ( تشکُّر نیوز رپورٹنگ،)کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے چھٹے سندھ کالج گیمز انٹرا ڈسٹرکٹ ایسٹ ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ نیشنل کالج مارننگ کی عمدہ گارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، بیڈمنٹن اور ہاکی ٹورنامنٹس میں اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا لیکن بدقسمتی سے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،چھٹے سندھ کالج گیمز انٹرا ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن بوائز ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی روڈ کراچی میں پروفیسر لالہ عبدالوحید خان پرنسپل گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کراچی اور پروفیسر اشفاق احمد منگریو عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج ایوننگ ایس ایم بی بی جی جی سی اعظم بستی کی نگرانی میں منعقد ہوا، ٹورنامنٹ میں 13 ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل گورنمنٹ نیشنل کالج مارننگ اور گورنمنٹ کالج ایس آر ای مجید کے درمیان کھیلا گیا، فائنل دلچسپ مقابلے کے بعد گورنمنٹ کالج ایس آر ای مجید کالج نے جیت لیا، گورنمنٹ نیشنل کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی، فائنل اور تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز کراچی ریجن پروفیسر مصطفی کمال پٹھان تھے، اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ ایسٹ پروفیسر شاہدہ کلہوڑو، پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس، اشفاق احمد منگریو، میڈم ماجدہ، وسیم خان(نیشنل ٹرینر)DPE انور علی چانڈیو اور دیگر بھی موجود تھے، فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز کراچی ریجن پروفیسر مصطفی کمال پٹھان نے فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں، گورنمنٹ نیشنل کالج مارننگ کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سعیدہ شیخ نے ٹیم کے ہمراہ رنر ٹرافی وصول کی، مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارے کالج کے طالب علموں میں صحت مند سرگرمیاں جاری ہیں یہ ہم سب کے لئے اچھی علامت ہے، ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، فائنل گورنمنٹ نیشنل کالج مارننگ او ر گورنمنٹ نیشنل کالج ایوننگ کے درمیان کھیلا گیا جو نیشنل کالج ایوننگ نے جیت لیا، تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی نیشنل کالج ایوننگ کے پرنسپل عزیر مہندی نے فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں، گورنمنٹ نیشنل کالج مارننگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر خالد منیر نے ٹیم کے ہمراہ رنر ٹرافی وصول کی، ڈائرکیٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ نیشنل کالج مارننگ سعیدہ شیخ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور امید ظاہر کی کے دیگر کھیلوں میں بھی ہمارے کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے کالج کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر