ساتواں کمشنر کراچی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ آرام باغ کلب نے جیت لیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

KARACHI BASKETBALL ASSOCIATION
KARACHI-SINDH

DATED: 1ST FEBUARY-2024
ساتواں کمشنر کراچی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ آرام باغ کلب نے جیت لیا
تقریب تقسیم انعامات میں ایڈیشنل کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ساوتھ، اعلیٰ سرکاری افسران کھیلوں اور تاجروں کی نامور شخصیات کی شرکت

 

 

کراچی ( تشکُّر نیوز رپورٹنگ،) ساتواں کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ آرام باغ کلب نے بحریہ کلب کو 37 کے مقابلے میں 44 پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا، انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کھیلے گئے سیکڑوں شائقین باسکٹ بال کی موجودگی میں ایڈیشنل کمشنر کراچی سہر افتخار خان نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں نقد و دیگر انعامات میٹرو پاکستان کی جانب سے تقسیم کئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساوتھ کیپٹن الطاف حسین ساریو، KBBA کے صدر غلام محمد خان، ممتاز قانون داں غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، آصف عظیم، آصف گلفام، AC آرام باغ نداسمن، میٹرو پاکستان کے THIRO اور عمران احمد شمیم و دیگر موجود تھے، فائنل میں فاتح ٹیم کی جانب سے دانیال چودھری نے 15 عبداللہ امام نے 12 ہینری مائیکل نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے آصف علی نے12 علی حسن نے 10 اور محسن گجر نے 8 پوائنٹس اسکور کئے، زاہد ملک، عامر شریف، محمد اشرف نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد، محمد عثمان اور راج کمار نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے، میچ کمشنر MCB کے محمد حیدر خان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر UBL کے زوالفقار عباس خان تھے، ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی آرام باغ کے حسن علی اور گرلز کی بہترین کھلاڑی بیکن ہاوس کالج PECHS کی انوشا یونس کو قرار دیا گیا جبکہ 2023 کا بہترین گرلز آرگنائزر زعیمہ خاتون اور بوائز کا حاجی محمد اشرف یحیٰ کو قرار دیا گیا جبکہ ابھرتا ہو کھلاڑی دانیال خان مروت اور مبارز احمد کو قرار دیا گیا، ٹورنامنٹ کے انعامات میٹرو پاکستان نے جبکہ منتظمین میں ہرپل تازہ چائے کی جانب سے تقسیم کئے گئے، جبکہ کوئس جوس، کراچی فوڈ سینٹر، فریسکو بیکری اور بھاشانی سوئٹس کی جانب سے شائقین میں لوازمات تقسیم کئے گئے، فائنل کے موقع پر مختیار کار آرام باغ محمد نواز تالپور، تاجر رہنما دلشاد بخاری، کاشف سیلاٹ، ڈاکٹر حفیظ شیخ، محمد اخلاق، اسد عباد علی، حسن علی، ملنگ بلوچ، سعیدہ افتخار، شگفتہ فیاض، طارق حسین، محمد یعقوب نے شرکت کی اس موقع پر عیسیٰ لیب کی جانب سے ایک اسٹال لگایا گیا جس میں مستند ڈاکٹرز کی ٹیم نے کھلاڑیوں اور شائقین کے مفت ٹیسٹ کئے، تقریب کی نظامت میڈیا کورڈینیٹر اعجاز احمد قریشی نے کی۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!