تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
DISTRICT WEST POLICE
dated: 01-02-2024
ملزم نہایت ہوشیاری سے ڈمپر میں موجود ریت کے اندر چھپاکر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے اسمگلنگ میں ملوث ملزم کرامت خان ولد حاکم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے ڈمپر میں چھپائے گئے ڈرم میں موجود 1002 لیٹر نان کسٹم پیڈ (ایرانی) ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔
اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ڈمپر نمبری TAL-220 کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزم و برآمدہ ڈیزل کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ترجمان ضلع ویسٹ پولیس