حکومت صنعتوں کےلیے سستی بجلی کی سہولت دینے کیلئے ایک  بار پھر سرگرم

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

منصوبے کے تحت برآمدی شعبے پر کراس سبسڈی کا بوجھ ختم کرنے کا پلان ہے

نگران حکومت برآمدی شعبے کو سستی بجلی دینے کیلئے ایک بار پھر سرگرم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت تواناٸی نے برآمدی شعبے کو بجلی 9 سینٹ پرفراہم کرنے کا پلان تیار کرلیا، پلان منظوری کی صورت میں برآمدی شعبے کیلئے بجلی 14سینٹ سے کم کرکے 9سینٹ کردی جاٸیگی۔ منصوبے کے تحت برآمدی شعبے پر کراس سبسڈی کا بوجھ ختم کرنے کا پلان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدی شعبے کےلیے سستی بجلی کا پلان حکومت پاکستان نےآٸی ایم ایف کوبھیج دیا،اس وقت صنعتی شعبے کو 14سینٹ فی یونٹ دیکر گھریلو صارفین کو سستی بجلی دی جارہی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ سال آٸی ایم ایف برآمدی شعبے کو9 سینٹ  پربجلی دینے کی تجویز ایک بار مسترد کرچکا ہے،جس کے بعد آئی ایم ایف کے دباؤ پر برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!