الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کراچی میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا،

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، کراچی
میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ آئوٹ ریچ ونگ

پریس ریلیز

31 جنوری، 2024ء

‎صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کراچی میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا، کراچی کے ضلع ویسٹ اور کیماڑی میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سردار نذر عباس ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی ویسٹ احمد ندیم شیخ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیماڑی حمیرہ بنت معاذ کے ہمراہ بیلٹ پیپرز اور الیکشن میٹیریل کی ترسیل کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے دوران جائزہ بلک بریکنگ کے انتضامات کا جائزہ بھی لیا اور پولنگ عملے کو ہدایات دیں کہ اپنے فرائض ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں اور انتخابی عوامل سے متعلق تمام امور الیکشن کمیشن کی مہیا کردہ ہینڈ بک کے ذریعے انتخابی قوانین کے مطابق حل کریں۔

‎صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس سمیت دیگر افسران کے ہمراہ بیلٹ پیپرز اور دیگرحساس انتخابی میٹریل کی ذخیرہ کی جگہ کا دورہ  بھی کیا ۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے پولنگ اسٹاف کو الیکشن میٹریل کی ترسیل ، ٹرانسپورٹ کے انتظامات اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے کراچی میں عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

 

 

ترجمان :صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!