امریکا: خاتون نے 7 ڈالرز کے سینڈوچ کیلئے 7 ہزار ڈالرز کی ٹپ دیدی

ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد ویٹر کو ٹپ دینا عام بات ہے تاہم ایک امریکی خاتون ریستوران کو دی گئی ٹپ واپس لینے اپنے بینک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک امریکی خاتون اس وقت دنگ رہ گئی جب اسے معلوم ہوا کہ اس نے اپنے ساڑھے 7 ڈالرز کے سینڈوچ کے لیے 7 ہزار ڈالرز سے زائد کی ٹپ ادا کر دی ہے۔

بس پھر کیا تھا، خاتون نے فوری اپنے بینک سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ اس نے کریڈیٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن ادائیگی کی تھی تاہم غلطی سے ادائیگی کی رقم کی جگہ اپنے فون نمبر کے آخری 6 ہندسے (7105.44) ڈال دیے جو کہ بطور ٹپ ادا ہو گئے۔

خاتون کے مطابق اسے اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہوا جب اس نے کریڈٹ کارڈ کا ہفتہ وار اسٹیٹمنٹ چیک کیا اور سر پکڑ کر بیٹھ گئی کہ ایک سینڈوچ کے لیے اتنی ٹپ آخر کون دیتا ہے؟

 

 

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ابتداً بینک نے خاتون کی درخواست قبول کرنے سے انکار کر دیا لیکن کئی دنوں تک انتظار کرنے کے بعد خاتون نے جب اپنا دعویٰ دوبارہ پیش کیا تو بینک نے کیس لیا اور خاتون کو اس کے پیسے واپس مل گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!