متحدہ عرب امارات نے 2024ء کے دوران آنے والی تعطیلات کا اعلان کردیا، رہائشی سال میں کم از کم 13 سرکاری چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق اماراتی کابینہ کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے 2024ء میں کم از کم 13 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، چھٹیوں کے 7 میں سے 4 مواقعوں پر طویل ویک اینڈز ہوں گے، جن میں سب سے زیادہ لگاتار 6 دن کا وقفہ ہوگا، یہ چھٹیاں ان 30 سالانہ چھٹیوں کے علاوہ ہیں جو ملازمین ایک سال میں لے سکتے ہیں اور پچھلے کچھ مہینوں کے دوران کیے گئے متعدد سفری سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن کی اکثریت اپنے آبائی ممالک کا سفر کرنے کے لیے اپنی سالانہ چھٹیوں کا استعمال کرتی ہے، وہ عوامی تعطیلات اور توسیع شدہ اختتام
تایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی 2024ء کا آغاز ایک طویل ویک اینڈ کے ساتھ کریں گے، نئے سال کی پہلی سرکاری تعطیل یکم جنوری بروز پیر ہے، جو تین دن کے اختتامِ ہفتہ کا باعث بنے گی، اس کے بعد عید الفطر پر 6 دن کی تعطیلات ہونے کا امکان ہے، یہ اسلامی تہوار رمضان المبارک کے مہینے کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے، حکومت نے واضح کیا ہے کہ 29 رمضان سے 3 شوال تک عام تعطیل ہوگی، یہ تقریباً چار یا پانچ دن کی چھٹی ہے جو اس بات پر منحصر ہے کہ آیا مہینہ بالترتیب 29 یا 30 دن چلتا ہے، تاہم آئی اے سی اے ڈی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ہجری کیلنڈر کے تحت رمضان المبارک 29 دن کا ہونے کا امکان ہے، اس کی بنیاد پر منگل 9 اپریل سے جمعہ 12 اپریل تک تعطیلات بنتی ہیں اور جب ان کے ساتھ ہفتہ اتوار کے ویک اینڈ کو ملایا جائے تو یہ 6 دن کا وقفہ ہے۔معلوم ہوا ہے کہ 2024ء میں یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کے موقع یو اے ای میں 5 دن کی چھٹی ہوگی، یوم عرفہ 9 ذوالحجہ کو منایا جاتا ہے اور اسلامی تہوار عید الاضحیٰ اس کے بعد کے تین دنوں میں منایا جاتا ہے، آئندہ برس اتوار 16 جون سے بدھ 19 جون بشمول اختتام ہفتہ یعنی 15 جون کو ملاکر اس تہوار کے موقع پر پانچ دن کی چھٹی ہے، اس کے علاوہ اسلامی نیا سال کے دوران 1 دن کی چھٹی ہوگی، 2024ء کا نیا اسلامی سال جولائی میں آتا ہے اور یکم محرم ہجری سال کا پہلا دن اتوار 7 جولائی کو آنے کی توقع ہے۔بتایا جارہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کو 12 ربیع الاول پر بھی عام تعطیل ہوگی، اس کے بعد امارات کے قومی دن پر سال کی آخری سرکاری چھٹی طویل ہوگی کیوں کہ 2 اور 3 دسمبر بالترتیب پیر اور منگل کو آتے ہیں اور ہفتہ اتوار کے اختتام ہفتہ کے ساتھ مل کر یہ چار دن کی چھٹی بن جائے گی۔
ہ۔-رہائشی سال میں کم از کم 13 سرکاری چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے