سلمان سے دوستی، کینیڈا میں پنجابی گلوکار کے گھر پر حملہ

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار و اداکار گپی گریوال نے کہا ہے کہ انکی سلمان خان سے دوستی نہیں لیکن پھر بھی انکے گھر پر حملہ کردیا گیا۔  

واضح رہے کہ دو روز قبل کینیڈا میں گپی گریوال کے گھر پر حملہ ہوا تھا، اس حملے کی ذمہ داری گینگسٹر لارینس بشنوئی نے قبول کی تھی۔ 

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے گپی گریوال کا کہنا تھا کہ انکی سلمان خان کے ساتھ دوستی نہیں ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ انکے ساتھ یہ واردات آخر کیوں ہوئی؟

فیس بک پر اپنے پیغام میں لارینس بشنوئی کا کہنا تھا کہ چونکہ سلمان خان گپی گریوال کو اپنا بھائی مانتے ہیں اس لیے یہ حملہ سلمان کیلئے پیغام ہے۔ 

تاہم بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران گپی گریوال کا کہنا تھا کہ انکی سلمان خان سے صرف دو مرتبہ ہی ملاقات ہوئی ہے، جن میں سے ایک اُس وقت جب فلم موجاں ہی موجاں کا ٹریلر لاؤنچ کیا گیا تھا کیونکہ اس ایونٹ پر فلم پروڈیوسر نے سلمان خان کو مدعو کیا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ انکی سلمان خان سے ریئلٹی شو بگ باس کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی۔ 

گپی گریوال کا کہنا تھا کہ میری سلمان خان سے دوستی نہیں لیکن انکا غصہ مجھ پر نکالا جارہا ہے۔ میں تو ابھی بھی صدمے میں ہوں۔ 

انکا کہنا تھا کہ میری تو کسی سے دشمنی ہی نہیں تو میں تو یہ بھی نہیں سوچ سکا کہ آخر اس حملے کے پیچھے کون تھا۔ 

 

 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ حملے گپی گریوال اور انکے اہلِ خانہ محفوظ رہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!