حکومت اور فوج کی کاوشوں سے معیشت میں بہتری، پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی آئی، عوام
تشکُّر نیور ویب ڈیسک
عوام کا نگران حکومت اور پاک فوج کی کاوشوں سے حاصل کردہ معاشی استحکام پر اظہار اطمینان
عوام کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اور پاک فوج کی کارکردگی کی وجہ سے معیشت میں بہتری، پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
پاکستانی عوام نے نگران حکومت اور پاک فوج کی کاوشوں سے حاصل کردہ معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ کہتے ہیں کہ جو بھی نئی حکومت آئے گی اسے چاہئے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر پاکستان اور عوام کی بھلائی کیلئے کام کرے۔
عوام نے مزید کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج کی کوششوں کے باعث ہی ڈالر کی قیمت نیچے آئی ہے، پاک فوج اور نگران حکومت نے عوام کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اور پاک فوج کی کارکردگی کے باعث ہی معیشت بھی بہتر ہوئی ہے اور ڈالر، پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔
عوام نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج نے جیسے نگران حکومت کا ساتھ دیا ہے انشاء اللّٰہ آنے والی حکومت کے ساتھ بھی اپنی کاوشوں کو جاری رکھے گی، ہم نگران حکومت کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں۔