ڈسٹرکٹ سینٹرل کے آفس پر کل رات ایم کیو ایم کے لوگوں نے حملہ کیا، سعید غنی

الیکشن کے حوالے سے صورتحال ن لیگ کے لئے سازگار نہیں، سعید غنی

کراچی(تشکُّر نیور) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے صورتحال ن لیگ کے لئے سازگار نہیں۔

سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے آفس پر کل رات ایم کیو ایم کے لوگوں نے حملہ کیا، اگر دفاتر پر حملہ ہوگا تو پرامن الیکشن کیسے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی ویڈیو ہمارے پاس موجود ہے، پولیس رینجرز کو دے دی ہے، ایم کیو ایم لوگوں کو ہراساں کر کے کسی بھی طرح خدمت نہیں کررہی، انکا خیال تھا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کوئی اور جماعت دفتر نہیں کھول سکتی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ کارروائیاں مصطفیٰ کمال کے بیانات کا تسلسل ہیں، مصطفیٰ کمال نے کہا تھا لڑنے پر آئیں تو کوئی ہم سے جیت نہیں سکتا، تحقیقات کی جائیں کہ کس کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی صورتحال بہت خراب ہے، وہ پریشان ہیں، ن لیگ والے میدان میں آئے ہیں تو انہیں اندازہ ہوا ہے، ن لیگ نے اپنی خواہشات پوری کروائی ہیں۔

 

 

سعید غنی نے مزید کہا کہ ن لیگ اس پوزیشن میں نہیں کہ پورے ملک میں مہم چلا سکے، ملک کے چاروں صوبوں میں بلاول بھٹو جلسے کررہے ہیں، میاں صاحب یہ سوچ رہے ہوں گے کہ میں واپس کیوں آیا، ایم کیو ایم قابل رحم ہے ان کے بیانات کو سنجیدہ نہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!