لیونل میسی کی 6 جرسیاں دسمبر میں نیلام کی جائینگی

فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی 6 جرسیوں کو دسمبر میں 10 ملین ڈالرز سے زائد میں نیلام کیے جائے کا امکان ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران لیونل میسی کی وہ 6 جرسیاں جو انہوں نے ارجنٹائن کی نمائندگی کرتے ہوئے زیب تن کی تھیں وہ رواں سال دسمبر میں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔ میڈیا کے ذرائع کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کی قیادت کرنے والے کپتان لیونل میسی کی 6 جرسیاں 10 ملین ڈالرز میں نیلام ہو سکتی ہیں

فٹبال اسٹار نے یہ جرسیاں سعودی عرب اور میکسیکو کے خلاف گروپ اسٹیج راؤنڈز کے پہلے ہاف کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور کروشیا کے خلاف کھیلوں اور فرانس کے خلاف فائنل کے دوران عطیہ کی تھیں۔

 

 

نیلامی کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر نیلامی کے دوران جرسیوں کی قیمت 10 ملین ڈالرز سے زائد جمع ہوتی ہے، تو یہ کھیلوں کی یادداشتوں کی سب سے مہنگی ترین نیلامی قرار دی جائے گی۔ خیال رہے کہ اب تک نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی انفرادی جرسی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کی تھی، جو انہوں نے 1998ء میں شکاگو بُلز کے خلاف اپنے این بی اے فائنل کے دوران پہنی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!