تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
DISTRICT KEAMARI POLICE
مورخہ 16 جنوری 2024
علاقہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں حسین و فاروق نامی دو سگے بھائیوں اور علاقہ تھانہ موچکو میں مزمل نامی نوجوان کے قتل کا معاملہ۔
تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس اور انویسٹیگیشن یونٹ نے جوائنٹ کاروائی کرتے ہوئے سگے بھائیوں کے دوہرے قتل میں ملوث شفیع اللہ ولد بادشاہ خان نامی مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مذکورہ مقدمہ میں منصور نامی ایک ملزم پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل 9mm پستول بمعہ دو عدد لوڈ میگزین برآمد کر لیا گیا۔
جبکہ موچھ گوٹھ رحمانیہ مسجد کے نزدیک قتل ہونے والے مزمل نامی نوجوان کے قتل کا مقدمہ متوفی کے والد کی مدعیت میں گزشتہ رات درج کرلیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مزمل کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا۔
مدعی کے بیان کے مطابق متوفی کو دو روز قبل بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی جسکی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی۔
مذکورہ مقدمہ میں ڈی ایس پی ماری پور کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے کر مشتبہ گان کو انٹروگیٹ کیا جارہا ہے جبکہ واقع میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔
ضلع کیماڑی پولیس مندرجہ بالا دونوں مقدمات کے مدعیان کے ساتھ رابطے میں ہے اور تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
کچھ شرپسند عناصر اور نام نہاد سوشل میڈیا کی جانب سے مذکورہ بالا لڑائی جھگڑے اور ذاتی دشمنی کے واقعات کو ڈکیتی مزاحمت کا غلط رنگ دے کر ضلعی پولیس کی کردار کشی سمیت لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ضلع کیماڑی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کا مشن جاری رکھے گی اور ہر قسم کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔
Media Cell Keamari Police