کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی( 16 جنوری2024ء) بیرونِ ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

 

 

ترجمان نے بتایاکہ 28 سال کا فیصل آباد کا رہائشی اور مالاکنڈ کا رہائشی 25 سالہ شخص دونوں جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔ترجمان کے مطابق اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 17مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ پانچ مقامی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!