لکی مروت ؛ شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

کی مروت میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 جنوری کو لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کی جھڑپ میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوان محمد افضل اور سپاہی ابرار حسین کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے، نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ مء بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!