سال 2024 میں مہوش حیات کی نئی فلم ‘دغا باز دل’ ریلیز ہوگی

ویب ڈیسک،

فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

سال 2024 میں معروف اداکارہ مہوش حیات کی نئی فلم دغا باز دل ریلیز ہوگی

پاکستان کی مشہور پروڈیوسرشازیہ وجاہت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کے ساتھ اُن کے شوہر اورہدایتکار وجاہت رؤف، اداکار علی  رحمٰن اور مومن ثاقب بھی موجود ہیں۔

اس ویڈیو میں علی رحمٰن اور مومن ثاقب میز پر رکھی فلم کی سکرپٹ سے اپنے ڈائیلاگز پڑھتے اوراپنی نوک جھوک جاری رکھتے ہوئے فلم کی ہیروئن کا پوچھتے ہیں۔

 

 

اس کے بعد ویڈیو میں مہوش حیات منظرِ عام پر آتی ہیںشازیہ وجاہت نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم ‘دغا باز دل’ 2024 میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔اس فلم کی کہانی محسن علی نے تحریرکی ہے جبکہ فلم کی ہیروئن مہوش حیات ہوں گی جبکہ اداکار علی رحمٰن اور مومن ثاقب بھی اس فلم کا حصہ بنے گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!