مالاکنڈ میں پاک فوج اور ایف سی کے زیراہتمام امن جیپ اینڈ بائیک ریلی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ریلی میں پاکستان بھر سے 78 جیپ سواروں اور 50 بائیکرز نے حصہ لیا

مالاکنڈ میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے امن جیپ اینڈ بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق 73 کلومیٹر پر مشتمل ریلی میں پاکستان بھر سے 78 جیپ سواروں اور 50 بائیکرز نے حصہ لیا۔ بٹ خیلہ سے شروع ہونے والی ریلی درگئی سے ہوتی ہوئی مالاکنڈ فورٹ پر اختتام پذیر ہوگئی۔ 

شاندار تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ تھے۔ انہوں نے شاندار کارگردگی دکھانے والے ڈرائیورز اور بائیکرز میں انعامات تقسیم کئے۔ علاقائی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شرکاء اور مہمانوں نے منتظمین کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!