پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے غیر ملکی میڈیا میں آرٹیکل چھپنے کے معاملے پر جیل حکام نے معاملے کی چھان بین کی۔

عمران خان کا غیر ملکی میڈیا میں چھپنے والا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے غیر ملکی میڈیا میں آرٹیکل چھپنے کے معاملے پر جیل حکام نے معاملے کی چھان بین کی

ویب ڈیسک

ذرائع جیل کے حکام کے مطابق عمران خان کا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا، آرٹیکل چھپنے کے بعد جیل حکام نے معاملے کی چھان بین کی تھی۔

ذرائع جیل حکام نے بتایا کہ عمران خان سے ملنے والوں کا مکمل اسکین کیا جاتا ہے، ان سے ملنے والوں کی مکمل ریکارڈنگ ہوتی ہے۔

انسپکٹر جنرل (آ ئی جی) جیل خا نہ جات پنجاب فاروق نذیر نے کہا کہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی مکمل ل چیک نگ ہوتی ہے، ایس او پیز کے تحت ملاقات کرنے والے خالی ہاتھ آتے اور خالی ہاتھ جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی کی اڈ یالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں مضمون لکھا تھا اور ایک بار پھر الزام دُ ہرایا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکا کے دباؤ پر ان کی حکومت گرائی۔

 

 

نگران حکومت نے کہا تھاکہ مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرٹیکل کے بارے میں جریدے کے ایڈیٹر کو لکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!