جاپان کا پاکستانی ٹیچرز کیلئے سکالرشپ کا اعلان

ویب ڈیسک تشکُّر نیوز

پاکستان میں جاپانی سفارت خانے نے سرکاری یا نجی پرائمری یا سیکنڈری اسکولوں میں 5 سال کا تدریسی تجربہ رکھنے والے پاکستانی اساتذہ کے لئے ایم ای ایکس ٹی ٹیچرز ٹریننگ اسکالرشپ 2024 کا اعلان کر دیاہے۔

سفارت خانہ کی پریس ریلیز کے مطابق 35 سال یا اس سے کم عمر کے اساتذہ اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گےاس تربیتی کورس کا مقصد پاکستانی اساتذہ کو جاپان میں اسکول کی تعلیم پر تحقیق کرنے اور جاپانی ماہرین سے نئے طریقہ کار اور تدریسی تکنیک سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

جاپان کی وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی(ایم ای ایکس ٹی) ہر سال بین الاقوامی اساتذہ کو اسکالرشپ کی پیشکش کرتی ہے جو جاپانی حکومت میکسٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت اساتذہ کی تربیت کے طالب علموں کے طور پر جاپان میں نامزد تعلیمی اداروں میں اسکول میں تعلیم پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

یہ 18 ماہ کی مدت کا نان ڈگری تربیتی کورس ہے لیکن درخواست دہندہ کو جاپان میں یونیورسٹی میں مطلوبہ کورس مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ ملے گادرخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ 9 فروری 2024 ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!