ناظم آباد نمبر کے بلاک 3A میں عوام سے پانی کے نام سے پیسہ وصولی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 بلاک ۳ اے میں واٹر بورڈ کے عملے کی بھتہ وصولی پی ایس 128کے استحکام پاکستان کے ممکنہ نامزد امیدوار علی منصور نے علاقے کا دورہِ کیا عوام نے شکایت کے انبار لگا دئیے
استحکام پاکستان کے نامزد امیدوار نے علاقے کے ایکس سی این عابد قادری اور لائن میں مجیب کو ٹیلیفونک رابطہ کرکے عوام کے درمیان بلایا تو عوام نے عابد قادری کے لائن مین مجیب پر پیسے لینے کے الزامات کی بھرمار کردی جس پر لائن میں مجیب کا موقف تھا ہم سامان اور پرائیویٹ لیبر کے پیسے طلب کر رہیں ہیں
علی منصور نے واٹر بورڈ کے عملے ایکس سی این اور لائن مین مجیب سے سوال کیا گورنمنٹ کے کام کے پیسے عوام سے کیوں طلب کئے گئے جس پر عابد قادری صاحب نے اس معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوۓ مجیب کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی یقین دہانی کروائی مگر عوام کا امیدوار براۓ 128علی منصور سے مطالبہ تھا کہ ایسے کرپٹ عناصر کے قانونی کاروائی کروائیں اور ہمارے حق حلال کی کمائی سے لۓ ہوۓ پیسے ہم کو واپس کرواۓ جائیں
جس پر ممکنہ امیدوار استحکام پاکستان علی منصور نے عوام کو یقین دلوایا کے ان کے خلاف اعلی حکام سے بات کرکے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا جائیگا عوام نے استحکام پاکستان کے ممکنہ امیدوار علی منصور کا شکریہ ادا کیا اور انتخابات میں علی منصور کی حمایت کی بھی یقین دہانی کروائی۔