بین الاقوامی فوجی مشق "پی اے ٹی ایس 2025” کا آغاز، 20 ممالک کی افواج کی شمولیت

پاک فوج کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی فوجی مشق "پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایکسرسائز 2025” (PATS 2025) کا آغاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں ہو گیا ہے، جس میں دنیا کے 20 دوست ممالک کی افواج اور مبصرین شریک ہو رہے ہیں۔

Crackdown on Illegal Constructions in District Central Karachi | No Compromise Policy in Action

آئی ایس پی آر کے مطابق 60 گھنٹوں پر مشتمل یہ مشکل اور عملی پٹرولنگ مشق ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ کی زیرنگرانی شروع کی گئی، جس کا بنیادی مقصد عالمی فوجی تعاون، ٹیم اسپرٹ، اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

مشق میں بنگلا دیش، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، کینیا، میانمار، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کی افواج شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق "پی اے ٹی ایس” ایک مشن اسپیسفک اور ٹاسک اورینٹڈ مشق ہے، جو ہر سال پاکستان میں منعقد کی جاتی ہے، اور دنیا بھر سے فوجی ٹیمیں اس میں شرکت کر کے اپنی مہارتوں کو آزما تی ہیں۔

مشق میں حصہ لینے والی ٹیموں سے اعلیٰ جسمانی فٹنس، ذہنی چستی، بروقت فیصلہ سازی اور ٹیم ورک کا عملی مظاہرہ متوقع ہے۔ اس مشق کا مقصد صرف عسکری تربیت نہیں بلکہ افواج کے مابین ہم آہنگی، تجربات کا تبادلہ، اور باہمی اعتماد کو مضبوط کرنا بھی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق نہ صرف شرکت کرنے والی افواج کو حقیقت سے قریب مشن سیناریوز میں فیصلہ سازی کی تربیت دے گی بلکہ اختراعات، بہترین عسکری طریقہ کار، اور مشترکہ حکمت عملیوں کے تبادلے کا ایک بہترین پلیٹ فارم بھی مہیا کرے گی۔

"پی اے ٹی ایس 2025” پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بین الاقوامی سطح پر اعتماد کی علامت ہے، جو پاکستان کے عالمی عسکری اشتراک اور امن کے فروغ میں اہم کردار کو ظاہر کرتی ہے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “بین الاقوامی فوجی مشق "پی اے ٹی ایس 2025” کا آغاز، 20 ممالک کی افواج کی شمولیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!