شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی: چھالیہ، گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث گروہ گرفتار

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے چھالیہ، گٹکے اور ماوے کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران مین نیشنل ہائی وے کے قریب سے تین افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

بین الاقوامی فوجی مشق “پی اے ٹی ایس 2025” کا آغاز، 20 ممالک کی افواج کی شمولیت

گرفتار ملزمان کی شناخت سجاد علی، عمر، اور دلبر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں 800 کلو چھالیہ، 16 کلو تیار شدہ گٹکا ماوا اور سپلائی کے لیے استعمال کیا جانے والا ٹرک (نمبر AE-9141) برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ ملزمان ٹرک کے ذریعے ممنوعہ اشیاء شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کر رہے تھے۔ گرفتار افراد کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ یہ گروہ ماضی میں بھی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث رہا ہے یا نہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس کارروائی سے ممنوعہ اشیاء کی سپلائی کے نیٹ ورک کو مزید بے نقاب کیا جا سکے گا۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!