کراچی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی بڑی کارروائی، گلشن بہار سے 574 گرام آئس برآمد، ایک ملزم گرفتار

کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) / سی آئی اے نے انٹیلیجنس بنیاد پر ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ٹیم نے گلشن بہار کے علاقے بسمہ اللہ چوک، تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں چھاپہ مار کر 574 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد کر لی، جس کی مارکیٹ میں مالیت تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
سپریم کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی اور تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت، جوڈیشل کمیشن اجلاس سے قبل سماعت 17 اپریل تک ملتوی

کارروائی کے دوران ملزم انعام الحق ولد گورا میاں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی آئی جی / سی آئی اے مقدس حیدر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی شعیب میمن کی سربراہی میں کام کرنے والی ایس آئی یو / سی آئی اے صدر کی ٹیم نے ڈی ایس پی آپریشنز وآصف قریشی کی نگرانی میں کامیاب چھاپہ مارا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ طویل عرصے سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے اور فقیر کالونی میں واقع "ریاست کے اڈے” سے منشیات حاصل کرتا تھا، جو مومن آباد تھانے کی حدود میں آتا ہے۔

مزید یہ کہ گرفتار ملزم انعام الحق اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

ملزم کے خلاف SIU میں مقدمہ نمبر 50/2025 درج کر لیا گیا ہے، جو کہ منشیات ایکٹ CNSA 2024 کی دفعہ 5(2)9 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کے دیگر عناصر کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

56 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!