بھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈین باشندوں کیلئے ای ویزا سروس دوبارہ شروع کردی

بھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈین باشندوں کیلئے ای ویزا سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ 

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد بھارت نے کینیڈین باشندوں کے لیے ای ویزا سروسز 21 ستمبر سے معطل کر دی تھیں۔

کینیڈا کا کہنا تھا کہ جون میں کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث تھی۔

دوسری جانب بھارت کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں اس کا کسی بھی قسم کا کوئی کردار نہیں ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!