ریال میڈرڈ نے کائلان ایمباپے کے ریڈ کارڈ کے باوجود الاویس کو 0-1 سے شکست دے کر لا لیگا کی دوڑ میں بارسلونا سے چار پوائنٹس کا فرق برقرار رکھا۔
روم ڈربی میں 1-1 سے ڈرا، چیمپئنز لیگ کی دوڑ میں لازیو اور روما کو دھچکا
مقابلے کے پہلے ہاف میں ایڈورڈو کاماونگا نے باکس کے کنارے سے شاندار گول کیا جو میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔ تاہم، 38 ویں منٹ میں ایمباپے کو ایک خطرناک ٹیکل پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس سے میڈرڈ کو بقیہ میچ میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔
دوسرے ہاف میں الاویس کو بھی ایک بڑا دھچکا لگا جب منو سانچیز نے ونیسیئس جونیئر پر فاؤل کیا اور ریڈ کارڈ کا سامنا کیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 10،10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئیں۔
ریال میڈرڈ کے اسسٹنٹ کوچ ڈیوڈ اینسیلوٹی، جو معطل کارلو اینسیلوٹی کی جگہ ڈگ آؤٹ میں موجود تھے، نے میچ کے بعد کہا: "یہ جیت ہمارے اعتماد کے لیے اہم ہے۔ ایمباپے نے اپنی غلطی تسلیم کی اور معذرت کی۔ وہ پرتشدد کھلاڑی نہیں ہے۔”
برازیلی ونگر ونیسیئس اور انگلش اسٹار جوڈ بیلنگھم کو بینچ سے میدان میں اتارا گیا، جبکہ دانی سیبالوس بھی انجری کے بعد چند منٹ کے لیے واپس آئے۔
ریال میڈرڈ نے دفاع میں بہتری دکھاتے ہوئے کلین شیٹ حاصل کی، جو چیمپئنز لیگ میں آرسنل کے خلاف ان کے آئندہ مقابلے سے پہلے ایک مثبت اشارہ ہے۔
دوسری جانب، شکست کے بعد الاویس لیگ ٹیبل پر 17ویں نمبر پر ہے اور ریلیگیشن زون سے محض ایک پوائنٹ کی دوری پر ہے۔