نیول چیف کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، جنگی تیاریوں اور میری ٹائم سیکیورٹی پر زور

اسلام آباد، 11 اپریل 2025  نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔
ایف آئی اے کی سربراہی میں ڈیجیٹل فنانس کے لیے نئی پالیسی، ایف اے ٹی ایف سفارشات سے ہم آہنگ

کانفرنس میں خطے کی بدلتی ہوئی سمندری صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قومی سلامتی، جیو اسٹریٹجک چیلنجز، جنگی تیاریوں اور افرادی قوت کی تربیت جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا:

"میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مؤثر جواب دینے کے لیے مسلسل جنگی تیاری ضروری ہے۔”

انہوں نے جدید ٹیکنالوجیز اور پلیٹ فارمز کے حصول میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

نیول چیف نے کثیرالقومی مشق "امن 25” اور "امن ڈائیلاگ” کے کامیاب انعقاد کو بین الاقوامی میری ٹائم تعاون کے لیے سنگِ میل قرار دیا، اور کہا کہ:

"یہ مشقیں نہ صرف علاقائی اور عالمی بحری افواج کے مابین تعاون کو فروغ دیتی ہیں بلکہ ایک محفوظ اور مستحکم میری ٹائم ماحول کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔”

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ سطحی فیصلہ ساز پلیٹ فارم ہے، جہاں چیف آف دی نیول اسٹاف، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز مل کر پاک بحریہ کی پالیسیوں، منصوبوں اور قومی سلامتی سے متعلق ترجیحات پر غور کرتے ہیں۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “نیول چیف کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، جنگی تیاریوں اور میری ٹائم سیکیورٹی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!