کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد

کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ٹورنٹو جانے والے مسافر عرفان الحق کے سامان سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

مزار سید عبداللہ شاہ غازی 10 روز بعد زائرین کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

تفصیلات کے مطابق، اے ایس ایف نے ٹورنٹو جانے والی پرواز کے مسافر عرفان الحق کے سامان کی چیکنگ کے دوران مشکوک نشاندہی پر تلاشی لی، جس پر 70 ہزار امریکی ڈالر، 2,200 کینیڈین ڈالر اور 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

کرنسی کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 1 لاکھ 25 ہزار 500 روپے کے قریب ہے۔ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ کرنسی سمیت کسٹمز حکام کے حوالے کردیا، جہاں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!