کراچی: تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی انچارج بٹھائی کالونی پولیس چوکی کی جانب سے گشت کے دوران عمل میں آئی۔
آفاق احمد کا ڈسٹرکٹ سینٹرل کا دورہ، 12 اپریل کی ریلی میں شرکت کی دعوت
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رامس ولد واشنگٹن اور راشد ولد اللہ رکھا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی، جس کا رجسٹریشن نمبر KHI-4711 ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ موٹرسائیکل تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 140/2025 بجرم دفعہ 381A کے تحت درج ہے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو قانونی ضابطے کے مطابق حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق بھی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔