پاکستان کسٹمز کی جناح ایئرپورٹ کراچی پر تاریخی کارروائی، 5.5 کلوگرام آئس برآمد

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر 5 اپریل 2025 کو ایک بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5.5 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 4 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔
وزیر آبپاشی جام خان شورو کا پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل

واقعہ انٹرنیشنل ڈیپارچر ہال میں پیش آیا جہاں مسافر شرافت امانت مسیح، جو کہ لاہور کا رہائشی ہے، پرواز EK-607 (ایمیریٹس) کے ذریعے دبئی اور وہاں سے پرواز EK-837 کے ذریعے بحرین جا رہا تھا۔ کسٹمز افسران نے اس کے مشکوک جوابات اور بیانات میں تضادات کے بعد اس کا سامان مکمل طور پر تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران، شرافت امانت مسیح کے بیگ میں گیس شاک ایبسوربرز (Gas Shock Absorbers) غیر معمولی طور پر بھاری اور تبدیل شدہ پائے گئے۔ جب ان ایبسوربرز کو کھولا گیا تو ان میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی میتھ ایمفیٹامائن برآمد ہوئی۔

بحرین میں منشیات کی اسمگلنگ پر انتہائی سخت سزائیں دی جاتی ہیں اور قانون نمبر 15 برائے 2007 کے تحت منشیات اسمگل کرنے والوں کو 10 سال قید، سزائے موت، بھاری جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پاکستان کسٹمز نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور بین الاقوامی سطح پر منشیات کے خلاف جنگ میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

59 / 100

One thought on “پاکستان کسٹمز کی جناح ایئرپورٹ کراچی پر تاریخی کارروائی، 5.5 کلوگرام آئس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!