پاکستانی کرکٹر امام الحق کو طبی ماہرین نے کھیلوں کی تمام سرگرمیوں سے دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ امام الحق ہوائی سفر کرسکتے ہیں، اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور میڈیکل پینل ان کی نگرانی جاری رکھے گا۔
سوات جاتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، چار جاں بحق، ایک زخمی
یاد رہے کہ امام الحق کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران بیٹنگ کے دوران چہرے پر ہلکی چوٹ لگی تھی۔ یہ چوٹ نیوزی لینڈ کے فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی تھرو سے آئی تھی، جس کے بعد امام الحق کو تشخیص کے لیے تورنگا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پاکستانی اوپنر امام الحق کو اننگز کے آغاز میں رننگ کے دوران فیلڈر کی تھرو جبڑے پر لگی تھی، جس کے بعد وہ کنکشن ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے اور انہیں میدان سے میڈک کار کے ذریعے واپس لے جایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 43 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔ میچ بارش کی وجہ سے 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں پر 264 رنز بنائے تھے۔ پاکستان ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔