سوات جاتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، چار جاں بحق، ایک زخمی

ریسکیو 1122 کے ترجمان رسول خان شریف کے مطابق سیاحوں کی ایک گاڑی بشام سے سوات جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ بشام سوات روڈ پر مٹہ اغوان کے علاقے میں پیش آیا، جہاں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
چیمپئنز لیگ ایمباپے سمیت ریال میڈرڈ کے تین کھلاڑیوں پر UEFA کا جرمانہ مہذب طرز عمل کی خلاف ورزی کا الزام

ترجمان کے مطابق، ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں و زخمی کو الپوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

الپوری کے اسٹیشن ہاؤس افسر محمد عارف خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت حسن خان، جواد خان، محمد عمیر اور حماد خان کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کا نام دلاور خان بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ملتان کے علاقے نواب پور سے ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ لاشوں کو آبائی علاقوں کی جانب روانہ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ زخمی کو بہتر علاج کے لیے سوات کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ناقص سڑکوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث حادثات عام ہو چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں شانگلہ کے علاقے کوٹکے میں بارش کے دوران جیپ کھائی میں گرنے سے بھی ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!