ڈی ایچ اے میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل، معصوم بچے کی دل دہلا دینے والی گواہی

ڈی ایچ اے کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران لٹیروں نے ایک شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا، اور اس دلخراش واقعے کے عینی شاہد اس کے معصوم بچے نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے والد کو دم توڑتے دیکھا۔ یہ معصوم بچہ اپنے والد کے قتل کی روداد سنا رہا ہے، مگر افسوس کہ اس بے رحم اور سفاک معاشرے میں کسی کے دل پر اس کی فریاد کا کوئی اثر نہیں ہو رہا۔

ریال میڈرڈ کی سنسنی خیز فتح، کوپا ڈیل رے کے فائنل میں رسائی

بچے نے اپنے والد کو بچانے کے لیے قاتلوں پر پتھر بھی پھینکے، مگر ظالم درندوں کے ہاتھوں اپنے والد کی جان نہ بچا سکا۔ یہ واقعہ ہماری اجتماعی بے حسی اور حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ اب ہمیں صرف قاتلوں اور ظالم حکمرانوں پر ہی لعنت نہیں بھیجنی بلکہ اپنے رویوں پر بھی غور کرنا ہوگا کہ ہم کیسے ایک بے حس اور سفاک معاشرے میں تبدیل ہو چکے ہیں جہاں معصوموں کی چیخیں بھی بے اثر ہو چکی ہیں۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!