سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ کا چولستان کینال منصوبے پر سخت موقف، وفاقی حکومت سے وضاحت طلب
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گرد مارے گئے، جو حالیہ دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان میں امن، استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی تخریبی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔