کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے خلاف اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس کی کارروائیاں تیز، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران مرکزی ملزم امیر بخش زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
کے ڈی اے کے 8 افسران و اہلکاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ، دفتر میں داخلے پر بھی پابندی کی سفارش
پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور 30 بور پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم کراچی میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔
ملزم کے خلاف درج مقدمات:
امیر بخش پر کراچی کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ، پولیس مقابلے اور موٹر سائیکل چوری کے کم از کم 11 مقدمات درج ہیں۔ ان میں تھانہ سچل، عزیز آباد، گلبہار، شارع نورجہاں، آرٹلری میدان، کھارادر، عزیز بھٹی، حیدری مارکیٹ اور مبینہ ٹاؤن شامل ہیں۔
پولیس نے موقع سے 30 بور پستول کے خالی خول بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ مزید تحقیقات میں ملزم کے دیگر جرائم پیشہ گروہوں سے روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
مزید گرفتاریاں متوقع:
پولیس کے مطابق، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد مزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔