سندھ حکومت کا عیدالفطر 2025 کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرنے کا حکم

 وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس حکام کو ہدایت دی ہے کہ عیدالفطر 2025 کے لیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے اور اس پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی بڑی کارروائی، خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ تمام پولیس رینجز میں سیکیورٹی حکمت عملی کو منظم کیا جائے، جس میں تمام مرکزی مساجد، امام بارگاہیں، عیدگاہیں اور دیگر کھلے مقامات جہاں نماز عید ادا کی جائے گی، شامل ہوں۔ اس کے علاوہ، آغا خانی، بوہری اور اسماعیلی عبادت گاہوں کے لیے بھی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مقامات جیسے شاپنگ سینٹرز، عید بازار، ریلوے اسٹیشنز اور بس ٹرمینلز پر بھی خصوصی حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موبائل اور موٹر سائیکل گشت کو مؤثر بنائیں اور نماز عید کے مقامات کی خصوصی نگرانی کریں۔

وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ شاپنگ سینٹرز، پرہجوم عوامی مقامات، گاڑیوں کی پارکنگ اور نماز عید کے کھلے مقامات پر سرویلنس ٹیموں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ مزید برآں، نفرت انگیز مواد، وال چاکنگ، ممنوعہ پوسٹرز اور پمفلٹس کی تقسیم کی روک تھام کے لیے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سیکیورٹی اقدامات کی بہتر نگرانی کے لیے پولیس رینج کی سطح پر مرکزی کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے، جو عید کے تینوں دن سیکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

56 / 100

One thought on “سندھ حکومت کا عیدالفطر 2025 کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!