تھانہ کورنگی پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا

کراچی (تَشَکُّر نیوز) تھانہ کورنگی پولیس کے زیرِ حراست زخمی ملزم گل حسن ولد علی گل، جو غریب نواز پولیس چوکی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہوا، سابقہ ہسٹری شیٹر اور فیکٹری ملازمین سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث نکلا۔

Supreme Court Urged To Take Action On Karachi’s Rising Road Fatalities!

پولیس کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کا ساتھی علی شیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پسٹل بمعہ ایمونیشن اور مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور فیکٹری ایریا میں آنے والے ملازمین کو نشانہ بناتا تھا۔

پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ملزم کا سابقہ جرائم کا ریکارڈ (CRO) حاصل کرلیا گیا، جو درج ذیل ہے:

مقدمہ نمبر 1422/2053 – امتناعِ منشیات ایکٹ، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا

مقدمہ نمبر 561/2024 – دفعہ 381 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا

مقدمہ نمبر 65/2024 – اسلحہ آرڈیننس، تھانہ سی آئی اے

مقدمہ نمبر 621/2024 – دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان، تھانہ لانڈھی

مقدمہ نمبر 1500/2024 – سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا

مقدمہ نمبر 1501/2024 – دفعات 353/324/186/340، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا

مقدمہ نمبر 1502/2024 – سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کئی بار جیل جا چکا ہے اور ایک عادی جرائم پیشہ شخص ہے۔ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

55 / 100

One thought on “تھانہ کورنگی پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!