امیر اہلسنت کی یوم ولادت پر پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام محفل نعت

کراچی (تَشَکُّر نیوز) پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام قادری ہاؤس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت کی یومِ ولادت کے موقع پر ایک روح پرور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل میں پاکستان سنی تحریک اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سلمان قادری، مرکزی ترجمان خالد ضیاء، کراچی ڈویژن کے صدر محمد جواد قادری، جنرل سیکرٹری محمد شہباز رضا، انفارمیشن سیکرٹری عمران قادری، رابطہ کمیٹی کے رکن طاہر قادری، حاجی شکیل قادری، ڈسٹرکٹ ویسٹ علماء بورڈ کے صدر مفتی نعیم سمیت دیگر ضلعی عہدیداران، کارکنان اور عوامِ اہلسنت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قرآن کی تعلیمات ہی اُمت مسلمہ کو سازشوں سے بچا سکتی ہیں، محمد شاداب رضا نقشبندی

محفل میں ثناخوانانِ رسول ﷺ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے، جبکہ سلمان قادری اور جواد قادری نے مختصر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیر اہلسنت کی یومِ ولادت کی خوشی میں اس محفل نعت کا اہتمام ایک عظیم سعادت ہے۔ انہوں نے امیر اہلسنت کی سیرت اور ان کی استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھتے ہیں اور اعلیٰ طریقے سے اسے مکمل کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیر اہلسنت نے کبھی کسی کے لیے ایسی بات نہیں کہی جو دل آزاری کا سبب بنے، ان کی قوتِ برداشت اور صبر بے مثال ہیں۔ اگر کوئی ان کے خلاف منفی بات بھی کرے تو وہ کبھی جواب دینے کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کی سیرت کا سب سے روشن پہلو یہ ہے کہ وہ خود بھی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے راستے پر چلتے ہیں اور لاکھوں اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو بھی اسی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امیر اہلسنت، علماء کرام کی عزت و توقیر کرتے ہیں اور عوام کو بھی ان سے قریب کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں لوگ شرعی مسائل کے حل کے لیے علماء کرام سے رجوع کرتے ہیں اور اپنی اصلاح کے لیے ہر قدم پر رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ان کی سادگی بھی قابلِ تقلید ہے، حالانکہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے، مگر اس نے ان کی سادگی اور عاجزی پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!