قرآن کی تعلیمات ہی اُمت مسلمہ کو سازشوں سے بچا سکتی ہیں، محمد شاداب رضا نقشبندی

کراچی (تَشَکُّر نیوز) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کو یہود و نصاریٰ کی سازشوں سے نجات دلانے کا واحد راستہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرضِ وجود میں آیا، مگر بدقسمتی سے یہاں اسلامی نظام نافذ نہیں کیا گیا۔ قائداعظم نے واضح کیا تھا کہ پاکستان کا آئین قرآن و سنت ہوگا، مگر اقتدار کے بھوکے عناصر، جو بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، آئین کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے انتظامات پر اعلیٰ سطحی اجلاس

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، یورپی یونین اور امریکی پالیسیوں کے تحت مدارس اور مساجد پر پابندیاں لگانے کی کوششیں کی جاتی ہیں، مگر اسلام ایک سچا مذہب ہے، جو انسانیت کو ظلم و جبر سے نجات دلاتا ہے۔ قرآن پاک مکمل ضابطۂ حیات ہے، اور ریاست مدینہ کی طرز حکمرانی ہی عدل و انصاف کی بالادستی اور پائیدار استحکام کی ضمانت ہے۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے اورنگی ٹاؤن کی جامع مسجد فیضانِ امام جعفر صادق میں ختمِ قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی اُمت مسلمہ کو ظالموں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ مدارس اسلام کی تعلیمات کے مراکز ہیں، مگر اسلام دشمن قوتیں قرآن کی تعلیمات کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اور ان مظالم کو روکنے کے لیے جہاد ہی واحد راستہ ہے۔ مسلم حکمران اگر امریکہ اور آئی ایم ایف کی بجائے اپنا رخ مدینہ منورہ کی طرف کرلیں تو تمام مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ او آئی سی کو چاہیے کہ وہ مسلم اُمہ کی حقیقی نمائندگی کرے اور فلسطین و کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف مؤثر اقدامات کرے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!