پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان میں پانی کی سنگین صورتحال، اپریل میں 43 فیصد کمی کا امکان

ڈاکٹر حنان بلخے نے مصطفی کمال کو وزارت صحت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے صحت عامہ کے نظام کو بہتر بنانے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر صحت نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔ اس دورے کے دوران پاکستان کو درپیش صحت کے چیلنجز اور اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گفتگو کے دوران مصطفی کمال نے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ پاکستان ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر جدہ میں گلوبل ہیلتھ اکیڈمی کے قیام کا خواہاں ہے۔ اس پر ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ ملک میں ہیپاٹائٹس کے ایک کروڑ کیسز موجود ہیں، اور وزیراعظم کے ویژن کے تحت ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا قومی پروگرام ملک بھر میں شروع کیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں کامیاب پائلٹ پروجیکٹ کے بعد اس پروگرام کو وسیع کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اپریل میں مؤثر پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر حنان بلخے نے پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

61 / 100

One thought on “پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!