شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواستوں پر سماعت کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے اختیار پر بھی دلائل مکمل ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے اختیارات سے متعلق عدالت نے 2 عدالتی معاونین مقرر کیے تھے۔

عدالتی معاونین بیرسٹر صلاح الدین اور وقار رانا عدالت میں دلائل دے چکے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کر رکھا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مزید ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے بھی روک رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!