کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے سندھ حکومت کا نیا اقدام

کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے سندھ حکومت نے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما طحہٰ احمد خان کا چیف جسٹس کو خط، کراچی میں مہلک ٹریفک حادثات پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

میئر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ٹاسک فورس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس میں شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے منصوبوں کی نگرانی کرے گی۔

اس کے علاوہ، تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج کے مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی ٹاسک فورس کو سونپی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ، عبداللہ ہارون روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر اہم سڑکوں کی بہتری کے کام کیے جائیں گے۔

حکومتِ سندھ کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک فورس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا پابند کیا گیا ہے، تاکہ کراچی کی ترقی اور خوبصورتی کے منصوبے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!