حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر پارکنگ مافیا کی غنڈہ گردی جاری ہے، حکومت سندھ کی جانب سے پارکنگ پر عائد پابندی کے باوجود مافیا بے خوف سرگرم ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے احکامات کو کھلم کھلا چیلنج کرتے ہوئے پارکنگ مافیا کے کارندے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی، تشدد اور بد اخلاقی میں ملوث پائے گئے۔
قلات میں بی ایل اے کے مظالم، مزدوروں کے لواحقین کا سخت کارروائی کا مطالبہ
پارکنگ مافیا نے نہ صرف عوام کو ہراساں کیا بلکہ ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران سرعام حکومت کو دھمکیاں بھی دیں، کہتے ہیں کہ جو کرنا ہے کر لو، حتیٰ کہ وزیراعلیٰ کو بھی ویڈیو بھیج دو۔ اس صورتحال نے حکومت سندھ کی رٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لائیں اور پارکنگ مافیا کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کریں، تاکہ شہریوں کو ان کے ظلم و زیادتی سے نجات مل سکے۔