قلات میں کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی بربریت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ماہ رنگ لانگو اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سخت اور عبرتناک کارروائی کی جائے، تاکہ مزید بے گناہ افراد دہشت گردی کا شکار نہ ہوں۔
ارجنٹائن نے برازیل کو 4-1 سے شکست دے کر 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
مزدوروں کے لواحقین کا مطالبہ:
شہید ہونے والے مزدوروں محمد امین، منور حسین، ذیشان خالد، اور دلاور کے ورثاء نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ بی ایل اے کے عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ بلوچستان میں امن قائم رکھا جا سکے۔
بی ایل اے کی بربریت:
کالعدم بی ایل اے نے بلوچستان کی ترقی اور امن کو نقصان پہنچانے کے لیے دور افتادہ علاقوں کے نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔
عوام دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ دہشت گرد بیرونی قوتوں کے اشارے پر بے گناہ لوگوں کی جان لے رہے ہیں۔
بی ایل اے کے گھناؤنے عزائم بلوچ عوام کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں، اور عوام اب مزید خاموش نہیں رہیں گے۔
ریاستی اداروں کا عزم:
ریاست اور سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ بیرونی فنڈنگ پر پلنے والے یہ ملک دشمن عناصر اپنے عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔