عیدالفطر کے دوران واٹر کارپوریشن کے خصوصی انتظامات، مساجد اور عیدگاہوں کے اطراف صفائی یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی  سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے واٹر کارپوریشن حکام کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ عیدالفطر کے دوران شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، تاکہ عبادت گزاروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
امریکی رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی غیر قانونی سرگرمیوں اور اقلیتوں پر مظالم کا پردہ فاش

انہوں نے کہا کہ عید کے دوران شہریوں کو صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولت فراہم کرنا عبادت کے مترادف ہے، اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ای او کی ہدایت پر ایس او ٹو ایم ڈی سردار شاہ نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ عید سے قبل شہر بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔ مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف سے تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو اپنے علاقوں میں پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو انجینئرز سیوریج کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف صفائی کو یقینی بنائیں، جبکہ عید کی عام تعطیلات کے دوران عملے کی ڈیوٹی روسٹر فہرستیں بھی فراہم کی جائیں۔

ورکشاپ انچارجز کو جیٹنگ اور سکشن مشینوں کو ہمہ وقت تیار رکھنے اور ڈرائیورز کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو تمام اہم مقامات پر پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، تاکہ سماجی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے لگائی جانے والی سبیلوں کو بلا معاوضہ پانی فراہم کیا جا سکے۔

انچارج ہائیڈرنٹس سیل سید سردار شاہ اور فوکل پرسن ٹو ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر ان اقدامات کی نگرانی کریں گے تاکہ شہریوں کو پانی کی بروقت اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!